maiyat qabar par anay walay ko dekhatii hai moral story
میت قبر پر آنے والے کو دیکھتی ہے:
حضرت سید نا فضیل بن عیاض علیہ رحمہ اللہ سے منقول ہے ،
بعض نے کہا ہے کہ ابن موفق رحمہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا: میں اپنے والد صاحب کی
قبر کی اکثر زیارت کیا کرتا تھا، ایک دن میں ایک جنازہ کے ہمراہ اس قبرستان کی طرف
گیا جس میں میرے والد مدفون تھے، مجھے کوئی کام تھا جس کی وجہ سے میں نے واپسی میں
جلدی کی اور اپنے والد کی قبر کی زیارت نہ کر سکا، رات خواب میں والد صاحب کو
دیکھا، انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے کل تو قبرستان آیا تھا لیکن میرے پاس نہ
آیا۔ میں نے کہا: " ابا جان ! کیا آپ جانتے ہیں کہ میں آپ کے پاس آیا تھا ؟
تو انہوں نے فرمایا : جی ہاں اللہ کی قسم ! تو میرے پاس آتا ہے تو میں تجھے لگا
تار دیکھتا رہتا ہوں یہاں تک کہ تو پل پار کر کے میرے پاس پہنچتا ہے اور میرے پاس
بیٹھتا ہے، پھر کھڑا ہوتا ہے تو واپسی میں بھی میں تمہیں دیکھتا رہتا ہوں یہاں تک
کہ تو پل پار کر جاتا ہے۔“
Huzoor
sale Allah alaihi wasallam ki yateem par shafqat ka islami waqea
qissa
bani Israel ke aik zalim ka
Islami
waqiyaat aik zania ki tauba
bikhat
Nasar ka hamla aur hazrat Uzair علیْه
salam-seerat Uzair علیْه salam ke ahem waqeat
hazrat
Uzair alaihi salam ke waqeat ke qurani maqamat
surah
نمل mein choonti ka zikar hai ya چیونٹے ka ?
منقول ہے کہ ایک گھڑ سوار ایک لڑکے کے قریب سے گزرا تو اس سے پوچھا: اے لڑ کے! آبادی کہاں ہے؟ لڑ کے نے کہا: ” اس گھائی پر چڑھ جائیں ۔ جب وہ گھائی پر چڑھا تو اسے ایک قبرستان نظر آیا، کہنے لگا: یقینایہ لڑکا یا تو
Moral islami story |
جاہل ہے یا پھر کوئی دانا وعقلمند۔ وہ اس کی طرف واپس آیا اور کہا: میں نے تجھ سے آبادی کے متعلق پوچھا تھا لیکن تو نے مجھے قبرستان والوں کا راستہ دکھایا۔ تو اس لڑکے نے کہا: میں نے اس طرف کے افراد کو اُدھر جاتے تو دیکھا ہے لیکن اُدھر والوں کو اس طرف آتے کبھی نہیں دیکھا بلکہ یہ ویرانہ (یعنی قبرستان ) تو اب آبادی میں بدل چکا ہے۔ اگر آپ مجھ سے پوچھتے کہ مجھے اور میرے جانور کو ٹھکانا کہاں مل سکتا ہے تو میں آپ کو اس آبادی کا پتہ بتاتا “ “ پھر اس نے چند اشعار پڑھے:ترجمہ: () اے نفس ! قبروں کی زیارت کر کے عبرت حاصل کیا کر کیونکہ ان میں زیارت کرنے والوں کے لئے بہت نصیحتیں ہیں۔ (۲) اور دیکھ کہ ان میں اُترنے والے عزت کے بعد کیسی ذلت میں ہیں اور وہ اس میں مردہ پڑے ہیں۔ (۳) اے نفس ! وہ بھی تیری طرح لمبی لمبی امیدوں والے اور حریص تھے لیکن موت نے ان کے دن پورے کر دیئے پس وہ مر گئے۔ (۲) بہت شاندار اور مضبوط جسم والوں کی ہڈیاں مٹی کے پیٹ میں ریزہ ریزہ ہوگئیں۔ (۵) گویا تو لوگوں کے میدان کارزار میں آچکا ہے اور تیرے جسم کا مثلہ کر دیا گیا ( یعنی ناک، کان وغیر ہ کاٹ کر شکل بگاڑ دی گئی ) ہے۔
حکایتیں اور نصیحتیں61۔62