hazrat Uzair alaihi salam ke waqeat ke qurani maqamat

0

حضرت عزیر عَلَيْهِ السَّلام

آج کا ہمارا قصہ حضرت عزیر علیہ اسلام

حضرت عزیر علیہ السلام کا قرآن میں کتنی بار ذکر کیا گیا ہے،حضرت عزیر علیہ السلام نسب نامہ کیا ہے،حضرت عزیر عَلَيْهِ السَّلام کا زمانہ نبوت،حضرت عزیر علیہ السلام کی طرف کی جانے والی ایک وحی،اور ساتھ ہی انعام الہی کے بارے میں بھی بتائیں گے ۔

 

hazrat Uzair alaihi salam ke waqeat ke qurani maqamat
hazrat Uzair alaihi salam ke waqeat

آپ علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ نبی تھے ۔ آپ علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے مردوں کو زندہ کرنے پر اپنی قدرت کا مشاہدہ کروایا جس سے آپ ”عین الیقین“ رکھنے والوں کے منصب پر فائز ہوئے۔ آپ علیہ السلام کو بنی اسرائیل کے لیے اپنی قدرت کی ایک حیرت انگیز نشانی بنا دیا کہ 100 سال تک حالت وفات میں رہنے کے باوجود آپ 40 سال والی حالت پر رہے اور جب اپنے فرزندوں کے درمیان تشریف فرما ہوتے تو وہ بوڑھے نظر آتے اور آپ علیہ السلام جوان۔

 

حضرت عزیر علیہ السلام کے واقعات کے قرآنی مقامات

 

قرآن پاک میں حضرت عزیر علیہ السلام کا تذکرہ دو مقامات پر کیا گیا ہے، (1) سورۂ بقرہ، آیت: 259۔ (2) سورۃ توبہ، آیت: 30 تا 31۔

 

 

حضرت عزیر علیه السلام کا تعارف

 

نام مبارک اور نسب نامہ:

 

آپ علیہ السلام کا اسم گرامی عزیرہے اور ایک قول کے مطابق نسب نامہ یہ ہے: عزیر بن سوریق بن عدیا بن

ایوب بن درزنابن عری بن تقی بن اسبوع بن فخاص بن عازر بن ہارون بن عمران (1)

 

حضرت عزیر عَلَيْهِ السَّلام کا زمانہ نبوت

 

مشہور قول کے مطابق حضرت عزیر علیہ السلام بنی اسرائیل کے نبی تھے اور  آپ علیہ السلام کا زمانہ نبوت حضرت

 

.... البداية والنهاية، وهذه قصة عزير، ۴۹۵/۱

 

 

داؤد، حضرت سلیمان عليها السلام کے بعد اور حضرت ذکریا اور حضرت یحیی عليها السلام سے پہلے کا درمیانی زمانہ ہے۔

 (1) حضرت عزیر علیہ السلام کی طرف کی جانے والی ایک وحی

 

حضرت وہب بن منبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ عزوجل نے حضرت عزیر علیه السلام سے فرمایا : اپنے والدین کے ساتھ بھلائی کرو، کہ جو بھی اپنے والدین کے ساتھ بھلائی کرے گا میں اس سے راضی ہو جاؤں گا ، اور جب میں راضی ہوں گا تو اسے برکت دوں گا اور جب میں برکت دوں گا تو وہ چوتھی نسل تک پہنچے گی۔ (1)

 

آپ علیہ السلام بہترین اوصاف کے مالک تھے جن میں سے ایک وصف یہ تھا کہ آپ علیہ السلام کے زمانے میں آپ سے زیادہ تورات کا علم اور اسے یاد رکھنے والا اور کوئی نہیں تھا۔ (1)

 

انعام الہی:

 

اللہ تعالیٰ نے آپ علیہ السلام کو مردوں کو زندہ کرنے پر اپنی قدرت کا مشاہدہ کروایا اور بنی اسرائیل کے لئے

ایک نشانی بنادیا، ارشاد باری تعالی ہے:

بَلْ تَبِثْتَ مِائَةَ عَامٍ فَانْظُرُ إِلَى طَعَامِكَ وَ شرابِكَ لَمْ يَتَسَنَّهُ وَالْقُرْ إِلَى حِمَارِكَ وَ لِنَجْعَلَكَ آيَةً لِلنَّاسِ وَانْظُرُ إِلَى الْعِظَامِ كَيْفَ تُنْشِرُ هَا ثُمَّ تَكْسُوْهَا لَحْمًا )

 

ترجمه: (نہیں) بلکہ تو یہاں سو سال ٹھہرا ہے اور اپنے کھانے اور پانی کو دیکھ کہ اب تک بد بو دار نہیں ہوا اور اپنے گدھے کو دیکھ (جس کی ہڈیاں تک سلامت نہ ریں) اور یہ (سب) اس لئے ( کیا گیا ہے ) تا کہ ہم تمہیں لوگوں کے لئے ایک نشانی بنادیں اور ان ہڈیوں کو دیکھ کہ ہم کیسے انہیں اٹھاتے (زندہ کرتے) ہیں پھر انہیں گوشت پہناتے ہیں۔

 

... قصص الانبياء لابن كثير ، الفصل السابع، نبوءة العزير ، ص ۶۵۹ ... تاریخ ابن عساکر ، عزیر بن جروة ... الخ، ۳۱۹/۲۰، ۳۳۰، المجالسة وجواهر العلم ، الجزء الثاني عشر ، ۱۶۵/۲، روایت: ۱۷۸۸ ... قصص الانبياء لابن كثير ، الفصل السادس ، قصة العزير ، ص ۲۵۵ ...پ ۳، البقرة : ۲۵۹

 

 

حضرت عبداللہ بن عباس رَضِيَ اللهُ عَنْهُما فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے حضرت عزیر علیہ السلام کو بنی اسرائیل کے لیے نشانی بنا دیا اور اس نشانی کی ایک صورت یہ تھی کہ آپ علیہ السّلام اپنے بیٹوں کے ساتھ بیٹھتے اور بیٹے بوڑھے جبکہ آپ جو ان تھے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے آپ علیہ السلام کو چالیس سال کی عمر میں وفات دے دی، پھر (سوسال بعد ) اللہ تعالیٰ نے اسی جوانی کی حالت میں دوبارہ زندہ فرمایا۔ (۱)

 

باقی جاری  ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

 

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)
To Top