Huzoor sale Allah alaihi wasallam ki yateem par shafqat ka islami waqea

0

 Huzoor sale Allah alaihi wasallam ki yateem par shafqat ka islami waqea


Hazrat Muhammad SAW Ka Aik Yateem Par Shafqat Ka Waqia | Heart Touching Urdu Moral Story,Hazrat Muhammad SAW Ka Aik Yateem Par Shafqat Ka Waqia, Heart Touching Urdu Moral Story, prophet muhammad SAW ka waqia in urdu, Aaj Ki Achi Batain In Urdu, Sabaq Amoz Kahaniyan In Urdu, Iman Afroz Waqiat In Urdu, Heart Touching Urdu Moral Story, Urdu Story Moral Stories Urdu Kahani, Story In Urdu, Stories In Urdu, Sabaq Amoz Waqiat In Urdu, achi batain in urdu, achi batain, Urdu Moral Story Sabaq Amoz Kahani Urdu/Hindi,

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی یتیم پر شفقت کا واقعہ

 

Huzoor sale Allah alaihi wasallam ki yateem par shafqat ka islami waqea
Hazrat Muhammad SAW Ka Aik Yateem Par Shafqat Ka Waqia | Heart Touching Urdu Moral Story,


نبی علیہ الصلوۃ والسلام عید کے دن گھر سے مسجد کی طرف تشریف لانے لگے ... راستے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ بچوں کو کھیلتے دیکھا انہوں نے اچھے کپڑے پہنے ہوئے تھے ... بچوں نے سلام عرض کیا تو نبی علیہ الصلوۃ والسلام نے جواب ارشاد فر مایا ... اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم آگے تشریف لے گئے تو ایک بچے کو خاموشی کے ساتھ اداس بیٹھے دیکھا. آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے قریب رک گئے ...

zania ki tauba

 آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بچے سے پوچھا کہ تمہیں کیا ہوا ہے کہ تم اداس اور پریشان نظر آ رہے ہو؟ اس نے رو کر کہا ..اے اللہ کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم ! میں یتیم مدینہ ہوں .. میرے سر پر باپ کا سایہ نہیں ہے جو میرے لئے کپڑے لا دیتا .... میری امی مجھے نہلا کر کپڑے پہنا دیتی اس لئے میں یہاں اداس بیٹھا ہوں .... نبی علیہ الصلوۃ والسلام نے اسے فرمایا کہ تم میرے ساتھ آؤ.... آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے لے کر واپس اپنے گھر تشریف لائے اور سیدہ عائشہ صدیقہ سے فرمایا...  ! انہوں نے عرض کیا لبیک یا رسول اللہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں حاضر ہوں ... آپ نے فرمایا اس بچے کو نہلا دو چنانچہ اسے نہلا دیا گیا اتنے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر کے دوٹکڑے کر دیئے .... 


بخت نصر کا حملہ اور حضرت عزیر عَلَيْهِ السَّلام 


کپڑے کا ایک ٹکڑا اسے تہبند کی طرح باندھ دیا اور دوسرا اس کے بدن پر لپیٹ دیا گیا... پھر اس کے سر پر تیل لگا کر کنگھی کی گئی۔ حتی کہ جب وہ بچہ تیار ہو گیا اور نبی علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ چلنے لگا تو نبی علیہ الصلوۃ والسلام نیچے بیٹھ گئے اور اس بچے کو فر مایا آج تو پیدل چل کر مسجد میں نہیں جائے گا بلکہ میرے نبوت والے کندھوں پر سوار ہو کر جائے گا .... نبی علیہ الصلوۃ والسلام نے اس بچے کو کندھوں پر سوار کر لیا اور اسی حالت میں اس گلی میں تشریف لائے جس میں بچے کھیل رہے تھے۔ جب بچوں نے یہ معاملہ دیکھا تو وہ رو رو کر کہنے لگے کاش ہم بھی یتیم ہوتے اور آج ہمیں بھی نبی کریم علیہ الصلوۃ والسلام کے نبوت والے کندھوں پر سوار ہونے کا شرف حاصل ہوتا ....


hazrat Uzair alaihi salam ke waqeat ke qurani maqamat

 نبی علیہ الصلوۃ والسلام جب مسجد میں تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر بیٹھ گئے تو وہ بچہ نیچے بیٹھنے لگا۔ نبی علیہ الصلوۃ والسلام نے اسے اشارہ کر کے فرمایا کہ تم آج زمین پر نہیں بیٹھو گے چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بچے کو اپنے ساتھ منبر پر بٹھایا اور پھر اس کے سر پر ہاتھ رکھ کر ارشاد فرمایا کہ جو شخص یتیم کی کفالت کرے گا اور محبت و شفقت کی وجہ سے اس کے سر پر ہاتھ پھیرے گا اس کے ہاتھ کے نیچے جتنے بال آئیں گے اللہ تعالیٰ اس کے نامہ اعمال میں اتنی نیکیاں لکھ دے گا۔


سورہ نمل میں چیونٹی کا ذکر ہے یا چیونٹے کا؟

 اپنے اعمال پر توجہ دیجئے حقوق العباد لازمی پورے کیجئے اور حقوق اللہ کا بھی خیال رکھئے کیونکہ اللہ کبھی حقوق کے تلف کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا قیامت کے دن اللہ اپنے حقوق تو معاف فرمادے گامگر حقوق العباد یعنی اللہ کی مخلوق کے حقوق جو آپ نے ادا نہیں کئے ہوں گے ان کو معاف نہیں فرمائے گا ان پر آپ کو سزاد دی جائے گی اور آپ کی نیکیوں سے ان حقوق کو ادا کیا جائے گا ۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین( از خطبات فقیر )


Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)
To Top